
استنبول کی مشہور مسجد آیا صوفیہ کے امام نے استعفی دے دیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی تعلیم کو مکمل کرنا چاہتے ہیں اسی وجہ سے وہ استعفی دے رہے ہیں۔
محمد مویونکلین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تعلیم ترکی کے دارالحکومت میں واقع مارمارا یونیورسٹی کے تھیالوجی سکول سے مکمل کریں گے۔
جولائی میں آیا صوفیہ کو مسجد کی حیثیت حاصل ہونے کے بعد سے اب تک محمد دوسرے اماموں کے ساتھ مسجد میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
1985 میں آیا صوفیہ کو یو نیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
آیا صوفیہ ترکی کے اعلی سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔
یہاں ہر سال ہزاروں سیاح سیر کے لیے آتے ہیں۔