turky-urdu-logo

استنبول کا اناج معاہدہ روس یوکرین جنگ بندی کا سبب بن سکتا ہے، ترکیہ

ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور ترکیہ کی کوششوں کے بعد ماسکو اور کیف کے درمیان اناج کا معاہدہ متحارب فریقوں کے درمیان مزید بات چیت کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
ایک بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اب بھی یقین ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے ذریعے روس اور یوکرین کے درمیان اناج کے معاہدے کے لیے جو اعتماد پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، وہ درحقیقت جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے میں پلیٹ فارم کے طور پر کام کر سکتا ہے۔
تاہم، قالن نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے نہ صرف روس اور یوکرین کی رضامندی بلکہ عالمی برادری کی حمایت بھی درکار ہے۔قالن نے کہا کہ ترکیہ یوکرین میں جنگ اور تشدد میں اضافے کے بارے میں “بہت زیادہ فکر مند” ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انقرہ فریقین کو قریب لانے کے لیے مختلف چینلز کے ذریعے “بہت محنت” کر رہا ہے۔
جنوب مشرقی یوکرین میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے بارے میں ابراہیم قالن نے کہا کہ وہاں صورت حال “انتہائی نازک” ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم چرنوبل جیسا ایک اور حادثہ نہیں دیکھنا چاہتے۔

Read Previous

ترکیہ ، فن لینڈ ، سویڈن کا پہلا سہ فریقی اجلاس فن لینڈ میں ہوگا

Read Next

جرمنی نے دنیا کی پہلی گرین ٹرین کا افتتاح کر دیا

Leave a Reply