turky-urdu-logo

ترکیہ کے تھنک ٹینک "جہاں نما” کے زیرِ اہتمام "استنبول فورم ” اختتام پذیر، عالمی امن و انصاف اور مسلم اتحاد پر زور دیا گیا

استنبول میں تھنک ٹینک "جہاں نما” کے زیرِ اہتمام سالانہ "استنبول فورم” کا انعقاد کروایا گیا۔ فورم میں متعدداسلامی ممالک سے مختلف تنظیموں، محققین، دانشوران اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ فورم کا مقصد دُنیا میں امن و استحکام اورمسلم دُنیا کے اتحاد کے لیے عملی تجاویز پیش کرنا تھا۔

فورم میں پینل ڈسکشنز، سوال و جواب کے سیشنز، ورکشاپس، کانفرنسز اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ فورم میں پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک نے شرکت کی۔

فورم کا افتتاح "جہاں نما” کے صدر "رضا یورولماز” نے کیا۔ اُنہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” غزہ میں جاری نسل کشی کے 433 ویں روز پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت نسلی امپیریلزم اور مغربی طاقتوں کے تسلط کے باعث ایک تہذیبی بحران کا شکار ہے، جہاں مظلوم اقوام کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا گیا ہے۔”

رضا یورولماز نے بوسنیا کے صدر علیہ عزت بیگووچ کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی تہذیب کا عروج دوسروں کے خون، آنسوؤں اور ظلم پر قائم ہے، جس کی واضح مثال آج غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے، جو معصوم جانوں پر بم برسا رہا ہے اور دنیا کی خاموشی تشویش ناک ہے۔

رضا یورلماز نے عثمانی دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "عثمانیوں کے زوال کے بعد مسلم دُنیا یتیم ہو گئی ہے۔”اُنہوں نے مزید کہا کہ ” شام میں بشار الاسد کی ظالم حکومت کے خاتمے کے بعد ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے، تاہم دشمن قوتیں مثبت تبدیلی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کریں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلمانوں کو اتحاد اور محبت کے ذریعے ایک نئی دنیا کی بنیاد رکھنی ہوگی، جہاں امن، انصاف اور مساوات کے اصولوں کو فروغ دیا جائے۔”

Read Previous

ترک قونصلر جنرل لاہور کا پاک ترک معارف اسکول رائیونڈ روڈ لاہور کا دورہ،

Read Next

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو سے جماعت اسلامی خارجہ امور کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی کی ملاقات

Leave a Reply