turky-urdu-logo

ترکی نے افغان امن کانفرنس ملتوی کر دی

ترک حکومت نے 24 اپریل کو  استنبول میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کر دی۔ ترک حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ استنبول میں ہونے والی افغان امن کانفرنس رمضان کے مہینے تک  ملتوی کر دی گئی ہے۔

ترک وزیر  خارجہ میلوت چاوش اولو نے بتایا کہ ہم نے قطر، امریکہ اور اقوام متحدہ سے مشاورت کے بعد کانفرنس ماہ رمضان کے اختتام تک ملتوی کر دی ہے۔ اور اب کانفرنس کا انعقاد عید کے بعد کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہا تھا کہ امریکہ کے افغانستان سے فوجیں واپس بلوانے کے فیصلے کے بعد کسی قسم کی جلد بازی کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بین الاقوامی کانفرنس جنگ زدہ ملک افغانستان کے مستقبل کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ چونکہ اب افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کا انحلا ہونے کا جا رہا ہے اور ملک میں تشدد اور دہشت گردی کی صورت حال بھی سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

استنبول میں یہ کانفرنس 24 اپریل سے 4 مئی تک منعقد ہونی تھی جسے اب عید تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ استنبول میں افغان امن کانفرنس اقوام متحدہ اور قطرکے تعاون سے ہو رہی ہے۔

Read Previous

ترک خیراتی ادارے ہلال احمر کی پاکستان میں سرگرمیاں جاری

Read Next

علامہ اقبال کا 83 واں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Leave a Reply