turky-urdu-logo

استنبول میں دو سال بعد کتب میلے کا آغاز

استنبول میں کتابی میلے کا آغاز ہو گیا ۔
کتاب میلے کے پہلے روز عالمی اور علاقائی مصنف ، مطالعہ شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ترکیہ کا سب سے بڑے کتابی میلہ 11 دسمبر تک جاری رہے گا ۔ جس میں دنیا بھر کے ناشرین اور مصنفین کی کتب شامل کی جائیں گی۔ ۔ کتاب میلے میں تاریخی ، ثقافتی، ادبی، مذہبی اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے متعلق کتب کے بڑی تعداد میں اسٹالز سجے ہونگے ۔ مطالعہ کے شوقین افراد بہت کم قیمت پر اپنی پسندیدہ کتابوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔

ترک پبلشرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کینان کوکاٹرک نے کہا کہ قارئین معمول سے زیادہ سستی قیمتوں پر بھی کتابوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ میلہ کورونا کی وبا کے باعث تاخیر کا شکار رہا ہے تو ہمیں امید ہے کہ اس سال شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہو گا ۔ کتابی میلے میں ہر ملک کی ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرامز بھی پیش کیے جائٰیں گے جس سے شرکاء کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہو گا ۔
بک فیئر کا مقصد کتابوں کی فروخت کے علاوہ دنیا بھرکے مصنفوں اور مختلف پبلشرز کو ایک جگہ اکٹھا کرنا ہے ، تاکہ عام عوام ان کے نظریات، اور خیالات کے بارے میں مزید جان سکیں
ترک پبلشر ز کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں 40 ہزار سے زائد مصنفین کی 2 لاکھ سے زائد کتابیں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

Read Previous

ترکیہ اپنی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنائے گا، صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ-آذربائیجان مشترکہ فوجی مشکوں کا آغاز

Leave a Reply