معروف ایویشن ڈیٹا اور تجزیہ فراہم کرنے والی آفیشل ائیر لائن گائیڈز نے استنبول ائیر پورٹ کو اگست میں دنیا کے 10 مصروف ترین ائیر پورٹ کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
استنبول ائیر پورٹ فہرست میں 14 ویں نمبر سے 5 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
استنبول ائیر پورٹ کے آپریٹر آئی جی اے کا کہنا تھا کہ فہرست میں پہلے نمبر پر امریکہ کا اٹلانٹا ہارٹس فیلڈ-جیکسن بین الاقوامی ہوائی اڈہ رہا۔
اس کے بعد متحدہ عرب امارات کے دبئی بین الاقوامی بین ائیر پورٹ اور امریکہ میں ڈلاس فورٹ ورتھ بین الاقوامی ائیر پورٹ تھے۔
جاپان کا ٹوکیو بین الاقوامی ائیر پورٹ چوتھے نمبر پر جبکہ استنبول ائیر پورٹ پانچویں نمبر پر ہے۔
برطانیہ کا ہیتھرو ایئرپورٹ آٹھویں، لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ نویں اور فرانس کا پیرس چارلس ڈی گال ایئرپورٹ دسویں نمبر پر ہے۔
