
ترکی کی ایویشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں شدید برف باری کے باعث ایک دن کے لیے پروازیں منسوخ ہونے کے بعد ترکی کا میگا استنبول ائیر پورٹ جزوی طور پرپروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پارکنگ کی جگہ کی منظوری ملنے کے بعد، استنبول ایئرپورٹ کے رن وے 18/36 کو مقامی وقت کے مطابق 12 (دوپہر) (09.00 GMT) پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
استنبول میں برف باری کے بعد پیر تک استنبول ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا، شاپنگ مالز بھی بند ہو گئے اور ٹریفک میں خلل پڑا۔
قومی پرچم بردار ترکش ایئرلائنز نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس نے بدھ کی آدھی رات (GMT2100) تک استنبول ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی پروازیں معطل کر دی ہیں۔