استنبول میں شدید برفباری کے باعث فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
ترکی کی ایئرپورٹ اتھارٹی کے سربراہ حسین کیسکن نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے فضائی آپریشن عارضی مدت کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا۔
استنبول ائیرپورٹ کےرن ویز پر مسلسل برفباری سے برف کی موٹی تہہ جم گئی اور برف کے دباؤ سے ائیرپورٹ پر قائم گودام کی چھت گرگئی۔
استنبول ائیرپورٹ پر بدھ کی صبح 4 بجے تک تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ترکش ایئر لائنز نے بھی اپنے مسافروں سے کہا ہے 25 جنوری دوپہر ایک بجے تک استنبول ایئر پورٹ سے آپریٹ ہونے والی تمام پروازیں معطل ہیں، مسافر ایئر پورٹ آنے سے پہلے فلائٹ کنفرم کر لیں۔
شدید برفانی طوفان سے شہر میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔
شدید برف میں پھنسے شہریو ں کے قیام کےلیے شہر کی تمام مساجد کے دروازے بھی کھول دیے گئے ہیں۔
