
یو ایس ٹریول اینڈ لیزر نیگزین کے ایک سروے کے مطابق استنبول کے ہوائی اڈے کو دنیا کے بہترین بین الاقوامی ہوای اڈوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
استنبول ایئر پورٹ ایڈمنسٹریشن آئی جی اے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ تین سال سے کم کے عرصے میں استنبول ہوائی اڈا دنیا کے بہترین ایوارڈ 2021 کے سروے میں دنیا کے ٹاپ 10 ہوائی اڈوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
صرف طویل عرصے سے قائم سنگاپور ہوائی اڈے نے استنبول ہوائی اڈے کو شکست دی ہے۔
91.17 پوائنٹس کے ساتھ لوگوں کو متاثر کرنے والے استنبول ہوائی اڈے نے جنوبی کوریا، دبئی ، قطر ، ٹوکیو ، ہانگ کانگ ، جاپان زریچ اور اوساکا کے ہوائی اڈوں کو شکست دی۔
سروے سے پتہ چلتا ہے کہ مسافر ایشیا کے ہوائی اڈوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔
دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں میں سے 6 ایشیا میں موجود ہیں۔
استنبول ہوائی اڈا 2018 میں تعمیر کیا گیا تھا ، یہ سالانہ 9 کروڑ مسافرو کی گنجائش رکھتا ہے۔
2028 تک اسکے چاروں مراحل مکمل ہونے کے بعد یہ تقریبا 2 ارب مسافروں کی گنجائش رکھے گا۔