یوروکنٹرول کے اعداد و شمار کے مطابق استنبول ائیرپورٹ یومیہ 1247پروازوں کے ساتھ یورپ کا دوسرا مصروف ترین ائیرپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ جس سے ملکی اکانومی میں ایک ہفتے میں 19فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ ایجنسی کے مطابق زیادہ تر پروازیں ترکش ائیرلائنز، انڈیگو اور ریڈونگز کی ہیں۔
یوروکنٹرول کے مطابق تین یورپی ائیرپورٹ ایمسٹرڈیم، استنبول اور پیرس سی ڈی جی ٹاپ 10 گلوبل ائیرپورٹ کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
ایمسٹرڈیم ئیرپورٹ یومیہ روانگی اور آمد کی پروازوں کے ساتھ پہلے نمبر ،پیرس چارلس ڈی گال(سی ڈی جی) 1,236 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں
نیشنل فلیگ کیرئیر نے یومیہ3731 پروازیں چلائیں، جبکہ ایزی جیٹ 1,586 پروازوں کے ساتھ فہرست میں سرفہرست ہے۔
ترکی روزانہ تقریبا تین ہزار سے زائد پروازوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (SHGM) نے کہا کہ کرونا وبا سے پہلے ترکیہ میں روزانہ اوسطاً پروازوں کی تعداد89فیصد تک پہنچ چکی تھی
