
استنبول ایئرپورٹ کو اس سال "ایئر ٹرانسپورٹ ایوارڈز” میں "ایئرپورٹ آف دی ایئر” کے طور منتخب کیا گیا ہے۔
آئی جی اے ایئرپورٹ آپریشنز کے بیان کے مطابق، استنبول ایئرپورٹ کو مسلسل دوسری بار "ایئر ٹرانسپورٹ ایوارڈز” کے دائرہ کار میں 14 زمروں میں کروائے گئے سروئے کے نتیجے میں "ایئرپورٹ آف دی ایئر” کا ایوارڈ دیا گیا۔
استنبول ایئرپورٹ کی جانب سے، İGA ایئرپورٹ آپریشنز کے چیف ایگزیکٹو (CEO) قادری سامنسلو نے یونان میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈ وصول کیا۔
اس موقع پر سامنسنلو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا کے باوجود سست ہوئے بغیر اپنا کام جاری رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایئر ٹرانسپورٹ ایوارڈز میں لگاتار دو سال ‘ایئرپورٹ آف دی ایئر’ کا ایوارڈ حاصل کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ یہ حقیقت کہ ہم نے دنیا کے بہت سے ہوائی اڈوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری بار یہ قیمتی ایوارڈ حاصل کیا ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ استنبول ہوائی اڈہ دنیا کا بہترین ہوائی اڈہ ہے۔
"ایئر ٹرانسپورٹ ایوارڈز” کا اہتمام کرنے والے ایئر ٹرانسپورٹ نیوز کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو Kostas Iatrou نے متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ IGA استنبول ایئرپورٹ نے گزشتہ 2 سالوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔