turky-urdu-logo

استنبول ائیرپورٹ 2021 میں دنیا بھر میں دوسرا بڑا ہوائی اڈا قرار

استنبول کے ہوائی اڈے کو 2021میں مسافروں کی آمد و رفت کے لحاظ سے دنیا بھر میں دوسرا بڑا ہوائی اڈا قرار دیا گیا ہے۔ جو صرف ایک سال پہلے چھٹے نمبر پر تھا۔
ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کی درجہ بندی پر مبنی ڈیٹا ظاہرکرتا ہے کہ ترکی کے سب سے بڑےاستنبول ہوائی اڈے نے 2021 میں 26.4 ملین سے زیادہ بین الاقوامی مسافروں کی دیکھ ریکھ کی جو کووڈ-19کی سفری پابندیوں کے باوجودگزشتہ سال سے 66 فیصد زیادہ ہے۔ اسی کے نتیجے میں استنبول کا ہوائی اڈا 2019میں 14ویں پوزیشن سے2020میں چھٹی اور گذشتہ سال متحدہ عرب امارات کا دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کا دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ گزشتہ سال 29.1 ملین بین الاقوامی مسافروں کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ نیدرلینڈز کا ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ شیفول تیسرے نمبر پر رہا۔
کل مسافروں کے لحاظ سے، ریاست جارجیا میں امریکہ کا ہارٹس فیلڈ-جیکسن اٹلانٹا بین الاقوامی ہوائی اڈہ 75.7 ملین مسافروں کے ساتھ عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے – جو پچھلے سال کے مقابلے حجم میں 76.4 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، کل مسافروں کی سب سے زیادہ تعداد والے 10 ہوائی اڈوں میں سے آٹھ امریکہ میں تھے۔

Read Previous

صدر ایردوان :جنوب مشرقی ترکی میں فوجیوں کے ساتھ افطار ڈنر

Read Next

ترک صدر ایردوان نے یوکسیک اووا میں فوجیوں کے ساتھ افطاری کی

Leave a Reply