turky-urdu-logo

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کر دی

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی ہے، اور وزیر اعظم بنجمین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ،  سکیورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیل کی حکومت اس معاہدے کی باضابطہ منظوری دینے کے لیے آج ہی مکمل کابینہ کا اجلاس طلب کرے گی۔

یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب بدھ کے روز قطری وزیر اعظم نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ، جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔ تاہم، اسرائیل کی طرف سے اب تک اس جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی حکومتی اتحاد میں اختلافات سامنے آئے ہیں، اور نیتن یاہو کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیل کے دائیں بازو کے حلقوں میں نیتن یاہو کی جانب سے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر لچک دکھانے کی وجہ سے پریشانی بڑھ گئی ہے۔

Read Previous

  اسرائیل کو اپنی سلامتی کے لیے فلسطین کے مسئلے کو وسیع تر نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے: صدر بائیڈن

Read Next

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ، قومی خلائی تحقیق میں اہم سنگ میل

Leave a Reply