turky-urdu-logo

اسرائیل کا گولان ہائٹس بفر زون پر قبضہ 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے: اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے نمائندہ خوصی برائے شام نے جنیوا میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ” اسرائیل کا شام کی گولان ہائٹس بفر زون پر قبضہ ، اسرائیل اور شام کے درمیان 1974 میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔”

گئیر پیڈرسن نے ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ حملے 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، اقوامِ متحدہ اِس معاملے کو نیویارک ہیڈکوارٹر ز میں زیرِ بحث لائے گا”۔

واضح رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیلی افواج نے گولان ہائیٹس کے بفر زون پر قبضہ کیا، اوراپنے فوجیوں اور بکتر بند گاڑیوں کی ویڈیوز بھی جاری کیں

Read Previous

یہ 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ترک وزارتِ خارجہ کی شام میں اسرائیلی حملوں کی مذمت

Read Next

ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت لیا

Leave a Reply