turky-urdu-logo

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار اختتام پذیر

اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا جس پر تل ابیب میں جشن منایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں نے نئی مخلوط حکومت تشکیل دے دی جس کی اسرائیلی پارلیمان نے بھی منظوری دے دی ہے۔

انتہائی دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم ہوں گے اور  معاہدے کے تحت 2 سال بعد سیکولر رہنما اور مخلوط حکومت کے شراکت دار یائر لیپڈ وزیراعظم کا منصب سنبھالیں گے۔

اسرائیل کے نئے وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ان کی حکومت تمام لوگوں کے مقاصد کے لیے کام کرے گی اور ان کی ترجیحات تعلیم اور صحت میں اصلاحات لانا ہے۔

Read Previous

ترکی نے افغانستان میں استحکام لانے کے لیے امریکا کو مدد کی پیشکش کردی

Read Next

برطانیہ کے سائنسدانوں نے کورونا الارم بنانے کا اعلان کر دیا

Leave a Reply