turky-urdu-logo

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار خطرے میں پڑ گیا

اسرائیلی وزیراعظم کا 12 سالہ اقتدار ختم ہونے کے قریب۔.

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا 12 سال کا اقتدار ختم ہونےکےقریب ہے۔
اسرائیل کے اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ نے نئی اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کردیا جس کے بعد نافتالی بینیٹ نئے وزیراعظم ہوں گے جب کہ اسرائیلی اتحادی جماعتوں میں باری باری وزیراعظم کےعہدے پراتفاق ہو گیا ہے۔

49 سالہ نفتالی بینیٹ انتہائی دائیں بازو کے قوم پرست رہنما اور سابق کمانڈو ہیں، بینیٹ فلسطینی ریاست کے مخالف اوراسرائیلی بستیوں کے حامی ہیں، وہ خود کو نیتن یاہو سے زیادہ دائیں بازو کا حامی قرار دیتے ہیں۔

نئے وزیراعظم کی حلف برداری ایک ہفتے میں متوقع ہے جس کے بعد نیتن یاہو طویل ترین عرصے تک اسرائیل کے وزیراعظم رہنے کےبعد اب اپوزیشن بنچ پر بیٹھیں گے۔

Read Previous

بلاآخر انتظار ختم ہوا ، پی ایس ایل کے بقیہ میجز 9 جون سے شروع ہوں گے

Read Next

پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز آج ہوگیا

Leave a Reply