turky-urdu-logo

اسحاق ہرزوگ متحدہ عرت امارات کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر بن گئے۔

ابوظبی پہنچنے پر اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اسرائیلی صدر کا استقبال کیا۔

بعدازاں اسرائیلی صدر نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اور ریاست ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک میں نئی اور اہم شراکت داری سے متعلق گفتگو کی گئی۔

اسرائیلی صدر کا کہنا تھاکہ اماراتی قیادت کے دلیرانہ اقدامات قابل تعریف ہیں اور شیخ محمد بن زاید کی بدولت مشرق وسطی نئے دور میں داخل ہورہا ہے۔

اسرائیلی صدرعالمی نمائش میں اسرائیلی پویلین کا بھی دورہ کریں گے۔

Read Previous

ترکی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، چیئرمین ٹیولپ سیف الاسلام خان

Read Next

مقبوضہ کشمیر میں فوجی آپریشن کے دوران 5 حریت پسند شہید

Leave a Reply