اسرائیلی میڈیا چینل 14 نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ، ایرانی میزائل حملے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔ اس منصوبے میں ایرانی عہدیداران کے گھروں پر حملہ اور ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کی تفصیلات شامل ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایران پر جوابی حملے کا ایک تفصیلی منصوبہ تیار کر کے اسرائیلی وزیرِ دفاع اور وزیرِ اعظم کو بھیجا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منصوبے میں چند منتخب اہلکاروں کی رہائش گاہوں، ایرانی تیل کی تنصیبات، فوجی تنصیبات، سرکاری اداروں اور دیگر اہداف کا خاکہ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے کی تفصیلات چند عہدیداروں کے پاس ہونگی جبکہ ایران کے خلاف آپریشن میں شامل پائلٹس کو حملے سے قبل معلومات فراہم کی جائیں گی۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور لڑاکا طیارے شامل ہونگے۔
