اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپید جمعرات کو ترکیہ کا دورہ کریں گے
دورے کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ ترک ہم منصب میلوت چاوش اولو سے ملاقات کریں گی اور دو طرفی تعلقات میں بہتری سمیت اہم امور پر تبا دلہ خیال کیا جائے گا
علاوہ ازیں ترک حکام سے ترکیہ میں موجود اسرائیلی شہریوں کی با حفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی
واضح رہے کہ اسرائیل نے کچھ روز پہلے ممکنہ ایرانی حملے پر اسرائیلی شہریوں کو ترکیہ سے واپس آنے کی ہدایت کی تھی۔
اس سے قبل اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ترک سرزمین پر اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے والی شکریہ دہشت گردانہ سرگرمیاں ناکام بنانے پر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔
