turky-urdu-logo

اسرائیلی فوج نے آخری حد بھی پار کر دی، خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا

مقبوضہ فلسطین کے علاقے شیح جراح میں اسرائیلی فوج کر بربریت کئی روز سے جاری ہےجس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی وڈیوز کے مطابق اسرائیلی فوج نے انسانیت سے گرنے کی تمام حدیں پار کر دیں ہیں اور فلسطینی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ روز ایک فلسطینی خاتون کی گاڑی کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا اور خاتون پر گاڑی میں گھس کر تشدد کیا۔

دوسری جانب مسلسل ساتویں روز سے جاری غزہ پراسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر  اور کئی محلے اُجڑگئے جبکہ سیکڑوں بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔

بےگھرفلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جبکہ اکثرعلاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔

غزہ میں پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

Read Previous

فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم : ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟

Read Next

بھارتی ساحلی علاقے سمندری طوفان کی لپیٹ میں، 12 افراد ہلاک

Leave a Reply