turky-urdu-logo

اسرائیلی حملہ معروف فلسطینی فُٹبالر کی جان لے گیا

ماہ صیام میں بھی اسرائیل کی فلسطینیوں پر جارحیت ختم نہ ہوئی، اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر مسلسل حملے کیے جارہے ہیں۔

فلسطینی فٹبالر محمد برکت غزہ میں جاری جنگ کے دوران خان یونس میں واقع اپنے گھر پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے۔

محمد برکت نے فلسطین کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کی اور لوکل کلب کی جانب سے بھی میچز کھیلے ہیں۔

محمد برکت کو خان یونس کا لیجنڈ کہا جاتا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر میں 114 گول اسکور کیے اور وہ خان یونس یوتھ کلب کے کپتان بھی تھے۔

Read Previous

صدر ایردوان کا اپنے یو اے ای کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ, سالگرہ کی مبارکباد

Read Next

صدر ایردوان کا اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ،صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

Leave a Reply