turky-urdu-logo

اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ 9فلسطینی شہید ، حماس نے بھی اسرائیل پر راکٹ فائر کیے

فلسطین کے شدت پسندوں نے یروشلم میں فلسطینوں پر جاری  ظلم و ستم کا بدلہ لینے کے لیے غزہ کی پٹی سے یروشلم اور جنوبی اسرائیل پر راکٹ فائر کیے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں نو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا روئٹرز کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیل کو دیے جانے والے الٹی میٹم کا وقت ختم ہوتے ہی یروشلم میں سائرن کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

غزہ پر کنٹرول رکھنے والے گروپ حماس نے اسرائیل کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ الاقصیٰ اور یروشلم سے شام چھ بجے تک اپنی فوجیں نکالے۔
ڈیڈ لائن پوری ہونے کے چند منٹ بعد سائرن بج اٹھے اور بہت سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ اسرائیل نے سائرن بجنے کے بعد آپریشن ختم کر دیا اور مسجد اقصی سے باہر آگئے۔

Read Previous

اسرائیلی فورسز کی حراست میں مسکرانے والی خاتون کون ہے؟

Read Next

غزہ پر اسرائیلی بمباری ، شہدا کی تعداد26 ہوگئی

Leave a Reply