اسرائیل نے غزہ کے ایک اور ہسپتال پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
فلسطینی ہلال احمر نے آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال کو فوری خالی کر دیا جائے۔
ہلال احمر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو بتا دیا ہ گیا ہے کہ القدس ہسپتال میں داخل کیے گیے زخمی اور مریض اس وقت سخت مشکل صورت حال سے دوچار ہیں ، وجہ ادویہ اور دیگر طبی ضروریات کی عدم دستیابی ہے، زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے کی دھمکی کے بعد بین الاقوامی برادری کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ فوری طور حملے کو روکنے کے اقدامات کرے تاکہ ایک اور ہسپتال قتل گاہ نہ بنایا جا سکےجیسا کہ اس سے پہلے الاہلی المعمدانی ہسپتال کو اسرائیلی بمباری سے زخمیوں ، مریضوں اور ڈاکٹروں سمیت ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا تھا۔
واضح رہے القدس ہسپتال غزہ کے شمالی حصے میں واقع ہے اور اس میں 400 مریض اور زخمیوں کے علاوہ 12000 فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔
