turky-urdu-logo

ترکیہ اسرائیل کے ہزاروں جھوٹوں  کو بے نقاب کر رہا ہے،ترک کمیوونیکشن ڈائریکٹر

ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ غزہ میں اپنے وحشیانہ قتل عام کو چھپانے کے لیے اسرائیل غلط معلومات کو دنیا میں پھیلا رہا ہے۔

فرحتین التون نے ساتویں سالانہ TRT ورلڈ فورم میں کہا کہ اپنے مظالم اور قتل عام کو چھپانے کی کوشش میں، اسرائیل منظم طریقے سے فریب پر مبنی خبریں اور غلط معلومات گھڑ رہا ہے۔

عالمی اور علاقائی طاقت کی جدوجہد میں غلط معلومات کو زہریلے آلے کے طور پر استعمال ہونے سے روکنے کے لیے، تزویراتی ابلاغ ناگزیر ہے، التون نے ترکیہ کے انگریزی زبان کے پبلک براڈکاسٹر کے ذریعے استنبول میں منعقدہ تقریب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے  ترکیہ سنٹر فار کمبیٹنگ ڈس انفارمیشن کی کوششوں پر روشنی ڈالی تاکہ تل ابیب کی طرف سے بولے گئے جھوٹ کو بے نقاب کرنے میں مدد کی جا سکے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیل کے سینکڑوں جھوٹوں  کو بے نقاب کیا ہے۔

 

Read Previous

The Best Gifts For Asian Women From AAPI-Own Small Businesses

Read Next

ترک وزیر خارجہ کا اسرائیل فلسطین تنازعہ کے 2 ریاستی حل پر زور

Leave a Reply