turky-urdu-logo

  اسرائیل کو اپنی سلامتی کے لیے فلسطین کے مسئلے کو وسیع تر نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے: صدر بائیڈن

امریکی صدر، جو بائیڈن نے کہا ہے کہ، اسرائیل کے لیے فلسطین کے مسئلے اور فلسطینیوں کی سلامتی کو نظرانداز کرتے ہوئے طویل مدت تک اپنا وجود برقرار رکھنا ایک منطقی سوچ نہیں ہے۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن اور خاص طور پر غزہ کے مسئلے کی پیچیدگی کو تسلیم کیا اور کہا کہ، غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ،  اسرائیل کو اپنی سلامتی کے لیے فلسطین کے مسئلے کو وسیع تر نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ان کے خیال میں یہ سوچ کہ،  اسرائیل طویل عرصے تک فلسطین اور فلسطینیوں کے مسائل کو نظرانداز کر کے اپنے وجود کو برقرار رکھ سکے گا، ‘نا ممکن’ ہے۔

صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا اپنے ‘دوست’ کے طور پر ذکر کیا اور کہا کہ،  انہوں نے نیتن یاہو کو بار بار یاد دلایا ہے کہ، انہیں فلسطینیوں کے جائز تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے حل تلاش کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ،مشرق وسطیٰ میں افراتفری اور جنگ کے خطرات سے بچنا بہت مشکل ہے، اور اسی وجہ سے وہ ایک طرف اسرائیل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، لیکن دوسری طرف تنازعات کے حل کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

صدر بائیڈن نے ایران اور حزب اللہ کو گزشتہ دور کے مقابلے میں کمزور ہونے کا ذکر کیا اور کہا کہ،  یہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

Read Previous

لاس اینجلس آگ: تعلیمی نظام شدید متاثر

Read Next

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کر دی

Leave a Reply