ماہ صیام کے مقدس مہینے میں بھی اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم تھم نہ سکے۔ اسرائیلی ویراعظم نے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ تک رسائی پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دیدی۔
ان نئی پابندیوں کے تحت 55 سال سے کم عمر مرد اور 50 سال سے کم عمر خواتین مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔
12 سال سے کم عمر بچوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ مغربی کنارے سے محدود تعداد میں نمازی مسجد اقصیٰ میں جا سکیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ماہ صیام کا تقدس پامال کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
