turky-urdu-logo

اسرائیل عربوں کا جنگی مجرم ہے، فلسطینی رہنما راعد صالح

اسرائیل کے خلاف فلسطین کے مزاحمتی رہنما راعد صالح نے کہا ہے کہ اسرائیل عربوں کا جنگی مجرم ہے۔ اسرائیلی جیل میں قید راعد صالح نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیلی انٹلی جنس اور اسرائیلی فوج عربوں کے خلاف منظم جرائم میں ملوث ہیں۔ اسرائیلی فوج ہی دراصل صیہونی ریاست کی عربوں کے خلاف جنگی جرائم کی سب سے بڑی آلہ کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج اسلامک موومنٹ کے رہنما سلیمان اکبر کو قتل کرنا چاہتی تھی۔ اسرائیلی شہر ام الفہم کے سابق میئر سلیمان اکبر کو 7 جنوری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

اس وقت اسرائیل میں 16 لاکھ فلسطینی عرب رہ رہے ہیں جو اسرائیل کی مجموعی آبادی کا 22 فیصد ہے۔

اس سال کے تین ماہ میں اب تک اسرائیل میں آباد 27 عرب شہری قتل کر دیئے گئے ہیں۔ اسرائیلی پولیس کے مجرمانہ کردار پر کئی بار اسرائیل کے عرب شہری احتجاجی مظاہرے کر چکے ہیں۔

Read Previous

ترکی میں 40 لاکھ سے زائد افراد روزگار کے منتظر، ترک ادارہ شماریات

Read Next

فرانس میں اسلام دشمنی کی سرکاری سرپرستی کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج

Leave a Reply