پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانا اسرائیل سے برداشت نہ ہو سکا، اسرائیل الٹا پاکستان کو انسانی حقوق کا سبق پڑھانے لگا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے جنرل مینیجر ایلون یوشپز نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان خود شیشے کے محل میں رہتا ہے، پاکستان کو اپنے ملک کے اندر انسانی حقوق کی صورت حال کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ انسانی حقوق کا ’چیمپیئن‘ پاکستان مشرق وسطیٰ کی واحد جمہوریت (اسرائیل) کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے خصوصی سیشن میں تبلیغ کر رہا ہے، یہ دوہری پالیسی ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز ہونے والے انسانی حقوق کمیشن کے ورچوئل اجلاس میں پاکستان بھی ان 24 ممالک میں شامل تھا جنھوں نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
