
اسرائیلی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر حماس کے ساتھ طے شدہ ڈیل کی توثیق کر دی ہے، جس پر عملدرآمد 19 جنوری سے شروع ہوگا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ، کابینہ نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
معاہدے کا اطلاق اتوار سے ہوگا اور اس پر عمل درآمد 6 ہفتوں میں تین مراحل میں کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں، سویلین قیدیوں کا تبادلہ اور جنگ کے خاتمے پر مذاکرات، دوسرے مرحلے میں حماس کی قید سے اسرائیلی فوجی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کے عوامی مقامات سے اسرائیلی فورسز کا انخلا جبکہ تیسرے مرحلے میں اسرائیلی فورسز کا غزہ سے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیر نو شامل ہیں۔
اب تک حماس کی قید میں 33اسرائیلی قیدیوں کی تصویریں جاری کی گئی ہیں ، جبکہ اسرائیل کی قید میں 95 فلسطینی قیدیوں کے نام بھی جاری کیے گئے ہیں۔