اسلام آباد: ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی پاکستان کے آڈیٹر جنرل مقبول احمد گوندل کے ساتھ ایک سیر حاصل اور تعمیری ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے ترکش کورٹ آف اکاؤنٹس اور دفترِ آڈیٹر جنرل پاکستان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان علمی، تکنیکی اور انتظامی تجربات کے تبادلے کے امکانات بھی زیر غور آئے، جس سے دونوں ممالک کے مالیاتی نگرانی کے شعبے میں مضبوط شراکت داری کی راہ ہموار ہوگی۔
یہ اقدام پاکستان اور ترکیہ کے درمیان حکومتی اداروں کی سطح پر تعاون اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
