turky-urdu-logo

ترک سفیر عرفان نیزیراوغلو کی وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال سے ملاقات”




اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ترک سفیر عرفان نیزیروغلو نے وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ کاری سید مصطفی کمال سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایک خیرسگالی و تعارفی دورے کے طور پر کی گئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔


ترجمان کے مطابق ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون، ہیلتھ ٹورازم (Health Tourism)، صحت اور دواسازی کے میدان میں مشترکہ اقدامات، طبی ماہرین کے لیے مشترکہ سیمینارز اور تعلیمی تبادلوں کے پروگرامز کو خاص طور پر اہمیت دی گئی۔


ترک سفیر نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کو صحت کے شعبے میں ایک مضبوط شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے ترک حکومت کی دلچسپی اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس شراکت داری سے عوام کو براہِ راست فائدہ ہوگا اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔


ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے اقدامات نہ صرف صحت کے شعبے میں جدت اور بہتری کا ذریعہ ہوں گے بلکہ دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز بھی کریں گے۔

Read Previous

پاک—سعودی اسٹریٹجک معاہدہ،، خطے میں طاقت کی نئی جہت

Read Next

"پاک ترک معارف کے طلبہ نےTEKNOFEST 2025میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

Leave a Reply