turky-urdu-logo

عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کل دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر (کل)بدھ کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے اور کثیر الجہتی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی سطح پر قریبی تعاون کا بھی جائزہ لیں گے۔ وزرائے خارجہ امت مسلمہ کے مسائل کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی مشاورت کریں گے۔

عراقی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔پاکستان اور عراق کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں ، جو کہ مشترکہ مذہب اور ثقافت کے مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں ۔ پاکستان ان تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Read Previous

ترکی میں کورونا وائرس بے قابو، حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے

Read Next

ترکی کا بحری ڈرون مشن کے لیے تیار

Leave a Reply