turky-urdu-logo

اسرائیل پر حملہ کرنے والے ایرانی کمانڈر کو سپریم لیڈر کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا

فوٹو: اے ایف پی

اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب کے ایروسپیس کمانڈر کو "آرڈر آف فتح” تمغے سے نوازا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر کو یہ اعزاز اسرائیل پر زبردست فضائی حملہ کرنے پر دیا گیا۔

62 سالہ کمانڈر امیر علی حجی زادہ پاسدارانِ انقلاب کے ایروسپیس یونٹ کی کمان 2009 سے سنبھالے ہوئے ہیں۔ منگل کو پاسدارانِ انقلاب نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اور حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے بدلے میں اسرائیل پر براہِ راست دوسرا فضائی حملہ کیا جِس میں اکثر میزائل اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Read Previous

اسکندر کباب

Read Next

فلسطینی مزاحمت کا 1 سال مکمل ہونے پر پاکستان میں "فلسطین سے اظہارِ یکجہتی ” کا دِن منایا گیا

Leave a Reply