turky-urdu-logo

ایرانی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے دورہ پاکستان پر پہنچے ہیں جہاں وہ پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے بات چیت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے اہم ملاقاتیں کرینگے۔

دونوں فریقین علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کرینگے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی دوطرفہ تعلقات ہیں جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کی بنیاد پر استوار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور تعاون کو فروغ ملے گا۔

Read Previous

ترک ہلال احمر جہاں ضرورت ہو، وہاں موجود ہے: صدر ایردوان

Read Next

پاکستانی سفارت خانہ ابوظہبی میں ڈاکٹر اسلم بھٹہ کی کتاب "زبانِ یارِ من ترکی” کی تقریبِ رونمائی

Leave a Reply