turky-urdu-logo

امریکہ یا اسکے اتحادیوں کی جانب سے کسی بھی غلطی کا ایران سخت جواب دے گا، ایرانی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے ایران کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے کے چند گھنٹے کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سخت رد عمل دیا ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ امریکہ یا اسکے اتحادیوں کی جانب سے کسی بھی غلطی کا ایران کی جبن سے سخت جواب دیا جائےگا جو کہ امریکہ کیلئے پچھتاوے کے باعث بن جائے گا۔خطے میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت صرف بحران اور عدم استحکام ہی پیدا کرے گی۔

امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک مشترکہ بیان میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

بائیڈن نے کہا کہ امریکہ کا اٹوٹ عہد ہےکہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے ہم اپنی طاقت کے تمام عناصر کو استعمال کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Read Previous

15 جولائی کی رات ۔۔۔ کتنے بجے کیا ہوا ؟

Read Next

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ترکیہ میں گرفتار

Leave a Reply