turky-urdu-logo

اسرائیل نے حملہ کیا تو پورا خطہ دھماکے سے دوچار ہو جائے گا: ایران کا انتباہ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر کوئی حملہ کیا تو اس کے نتائج پورے خطے کو بھگتنے پڑیں گے۔

قالیباف نے گذشتہ روز سوشل
میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ان بیانات کو بے وقعت قرار دیا جن میں ایرانی ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات کا ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔

قالیباف نے مزید کہا کہ اسرائیل، واشنگٹن کی اجازت کے بغیر کسی بھی مہم جوئی کا ارتکاب نہیں کرے گا، تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو ایران امریکی اڈوں کو نشانہ بنا کر جواب دے گا۔

ایرانی اسپیکر کی جانب سے یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی انتظامیہ نے کل ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ اُن تمام افراد اور اداروں کا احتساب جاری رکھے گی جو ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read Previous

ٹام بیریک ترکیہ میں امریکہ کے نئے سفیر مقرر، سینیٹ سے توثیق

Read Next

نیٹ فلکس پر پاکستان کی پہلی اوریجنل سیریز "جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو” رواں جون میں ریلیز کے لیے تیار

Leave a Reply