turky-urdu-logo

ایران اور ترکیہ شام کے اتحاد اور عراق کے استحکام پر متفق، مسلح افواج میں تعاون کی امید: صدر مسعود پزشکیان




انقرہ/تہران : ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صدر رجب طیب ایردوان سے اہم گفتگو میں کہا ہے کہ ایران اور ترکیہ کی مسلح افواج کے درمیان تعمیری تعاون کی روشن امید موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران اور انقرہ خطے میں امن و استحکام کے لیے یکساں مؤقف رکھتے ہیں، خصوصاً شام کی جغرافیائی وحدت اور عراق کے استحکام کے تحفظ کے حوالے سے دونوں ممالک ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں


صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران اور ترکیہ کے تعلقات برادرانہ بنیادوں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر صدر ایردوان نے بھی اس امر پر زور دیا کہ باہمی تعاون سے نہ صرف خطے کے مسائل حل ہو سکتے ہیں بلکہ علاقائی سلامتی اور ترقی کو بھی نئی جہت مل سکتی ہے۔

Read Previous

آذربائیجان مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہے، سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے: صدر الہام علیوف

Read Next

روس ترکیہ کو قابل اعتماد اور ثابت شدہ شراکت دار سمجھتا ہے: صدر پیوٹن

Leave a Reply