turky-urdu-logo

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب ویڈیو کالنگ میں 32 افراد بیک وقت شامل ہو سکیں گے

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کے مزید فیچر متعارف کراتے ہوئے اس میں افراد کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

نئی اپڈیٹس کے بعد اب کوئی بھی صارف اپنی ویڈیو کال میں 32 افراد کو شامل کر سکتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے پہلے ہی ویڈیو کالنگ میں ارکان کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب اسے متعارف کروا دیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل 2020 میں واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ میں ارکان کی تعداد بڑھاتے ہوئے اسے 8 تک کردیا تھا۔

سال 2020 سے قبل واٹس ایپ کی ویڈیو کال پر بیک وقت صرف 4 افراد ہی شامل ہو سکتے تھے۔

لیکن کورونا کی وبا پھیلنے اور دنیا بھر میں ’زوم‘ کی مقبولیت میں اضافے کے بعد واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ فیچرز کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا اور اب بیک وقت 32 لوگ ایک ہی ویڈیو کال میں شامل ہو سکتے ہیں۔

جہاں ویڈیو کالنگ کے لیے ارکان کی تعداد 4 گنا بڑھا کر 32 کردی گئی ہے، وہیں ویڈیو کالنگ کی کوالٹی کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جب کہ مزید فیچرز بھی پیش کیے گئے ہیں۔

اب صارفین ویڈیو کالنگ کے دوران واٹس ایپ پر آنے والے پیغامات کو بھی میوٹ کر سکتے ہیں۔

اسی طرح یہ فیچر بھی پیش کیا گیا ہے کہ گروپ ویڈیو کال کے لیے لنک بھی بنایا جا سکتا ہے اور باقی صارفین لنک کو کلک کرکے ویڈیو کال میں شامل بھی ہوسکتے ہیں۔

 

Read Previous

ترکیہ کے بغیر پائلٹ جدید جنگی جہاز کی پہلی اڑان

Read Next

دیار باقر میں دھماکہ،8 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی

Leave a Reply