اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد مجوزہ بین الاقوامی امن فورس میں پاکستانی فوجی دستے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، یہ فورس غزہ میں امن و استحکام کے قیام، تعمیرِ نو کے عمل اور فریقین کے درمیان معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کے لیے تشکیل دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، امن فورس میں ترکیہ، مصر، اردن، انڈونیشیا اور پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک کے فوجی اہلکار شامل ہونے کا امکان ہے، جب کہ اس کی کمان اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں ہو گی۔
اب تک پاکستان کی جانب سے کسی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
