turky-urdu-logo

اسلاموفوبیا کا تدارک ہماری اولین ذمہ داری ، طلبہ تنظیموں کے عالمی اجلاس کا اعلامیہ

انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت دنیا بھر کی اسلامی طلبہ تحریکوں کا جنرل اسمبلی اجلاس ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں منعقد ہوا۔اجلاس میں دنیا بھر سے طلبہ تحریکوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلاموفوبیا کے تدارک اور بحثیت مسلم نوجوان اس کی روک تھام کو مختلف سیشنز کے ذریعے زیر غور لایا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر IIFSO کےنو منتخب سیکرٹری جنرل اور معاونین کا اعلان بھی کیا گیا۔ ڈاکٹر مصطفی فیصل پرویزIIFSO کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ ڈاکٹر مصطفی فیصل پرویز بنگلہ دیش کی اسلامی چھاترو شبر سے وابستہ ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی شکیل احمد اور حکمت یوتھ کے صدر ڈاکٹر عبداللہ احمد کو معاونین سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

اجلاس میں "اسلامو فوبیا، مسلم نوجوانوں کے طور پر ہمارا کردار” کے عنوان سے ایک سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔ سیشن کی نظامت اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی شکیل احمد نے کی. سیشن میں اہل علم نے اسلاموفوبیا کے تدارک اور اسلام کے خلاف بڑھتے ہوئے دقیانوسیت کی روک تھام میں مسلم نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

کامیاب سیشن کے انعقاد پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلی نے کہا کہ مسلمان نوجوان ہونے کے ناطے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسلامو فوبیا کی وجہ سے غلط بیانیوں اور دقیانوسی تصورات کا مقابلہ کریں.

واضح رہےکہ IIFSOدُنیا بھر میں اسلامی فکر و خیال رکھنے والے طلبہ و طالبات کی حسن البناء،سید قطب ، سید ابوالاعلیٰ مودودی اورنجم الدین اربکان کے بتائے ہوئے تصور اسلام کی روشنی میں فکری اور ذہنی نشو ونما کر رہی ہے.

قیادت کی تیاری اور میڈیا کے محاذ پر نظریاتی افراد کی فراہمی اس وقت IIFSO کا سب سے اہم ہدف ہے۔اس ہدف کے حصول کے لئے پاکستان سمیت دُنیا بھر میں یہ وفاق تربیتی کیمپس،ورکشاپس اور گروپ ڈسکشن کے ذریعے طلبہ اور طالبات میں مؤثر کام کر رہا ہے۔ حالیہ اجلاس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

Read Previous

صدر اردوان کی MEMUR-SEN جنرل اسمبلی میں شرکت

Read Next

صدر ایردوان نے جدید جنگی طیارے قاآن کا افتتاح کر دیا

Leave a Reply