صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو واضح پیغام بھیجے اور غزہ میں جاری قتل عام کو روکے۔
ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ آغاز سے ہی ترکیہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اور تنازع کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گہری سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کے فوری خاتمے کے لیے کام کر رہا ہے۔
غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 19 ہزار 4 سو 53 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
جنگ نے غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے اور خوراک اور صاف پانی کی قلت کے باعث تقریباً 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
حماس کے حملے میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1,200 ہے جب کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، غزہ میں فلسطینی گروپ کے ہاتھوں 130 سے زائد یرغمالی ابھی تک قید ہیں۔
