اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارت خانے کے سبزہ زار میں 23 اپریل ‘بچوں کا قومی دن’ پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

یہ دن عظیم رہنما غازی مصطفی کمال اتاترک کی جانب سے دنیا بھر کے بچوں کے نام کیا گیا تھا، جسے سفارت خانے میں نہایت پر مسرت انداز میں منایا گیا۔ تقریب میں شامل تمام بچے نہایت خوش نظر آئے اور ماحول خوشگوار سرگرمیوں سے گونجتا رہا۔

اس موقع پر ترک سفیر ڈاکٹرعرفان نذیر اوغلو بچوں کے ساتھ گھل مل گئے ، ان کے ساتھ فٹ بال بھی کھیلا اور حوصلہ افزائی کی۔

تقریب میں ترکیہ اور پاکستان کے قومی پرچم لہرائے گئے اور بچوں کے لیے مختلف رنگا رنگ سرگرمیوں نے تقریب کو یادگاربنا دیا۔
