turky-urdu-logo

ترک ڈرامے سے متاثر ہو کر پاکستانی خاندن کی ارطغرل غازی کے مقبرے پر حاضری

ترک تاریخ پر مبنی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متاثر ایک پاکستانی خاندان ہزاروں میل کی مسافت طے کر کے   ارطغرل غازی کے مقبرے پر حاضری دینے پہنچ گیا۔  

ترکی کے شہر بلجیک میں تحصیل سوئط میں واقع مقبر ہ اس وقت سیاحوں کی توجہ کامرکز ہے جس کی بڑی وجہ ارطغرل غازی کی زندگی پر مبنی ڈرامہ سیریل ہے۔

برطانیہ میں مقیم ریٹائرڈ پاکستانی شہری رب نواز اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت ارطغرل غازی اور  شیخ ایدے بالی کے مزار پر حاضری کے لیے ترکی پہنچے۔

مزا ر پر حاضری دی اسلام کی سربلندی اور مسلمانوں کی سلامتی کے لیے دعا مانگی۔ رب نواز کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ دیرلیش ارطغرل بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا  کہ انہیں سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی جانے  والی  زمین دیکھنے کا اشتیاق تھا لہذا وہ اس مقصد  کے لیے ترکی آئے۔ ہم پاکستانی اپنے ترک بھائیوں سے محبت کرتے ہیں  پاکستان اور  ترکی دو ملک ایک قوم ہیں۔  

ارطغرل غازی اب تک ڈیرھ سو سے زائد ممالک میں مختلف زبانوں میں ترجمعے کے ساتھ نشر کیا جا چکا ہے۔

Read Previous

محبت نے کورونا کو شکست دے دی

Read Next

ترکی: بین الاقوامی سیاحوں کو لاک ڈاون سے استثنیٰ حاصل ہو گا

Leave a Reply