turky-urdu-logo

انڈونیشیا کا غزہ کیلئے انسانی ہمدردی مشن، تین اسپتال بحری جہاز روانگی کیلئے تیار





انڈونیشیا کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام کیلئے بڑے پیمانے پر انسانی ہمدردی مشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ اس مشن کے لیے تین اسپتال بحری جہاز تیار کر لیے گئے ہیں جو ضرورت پڑنے پر فوری روانہ کیے جائیں گے۔


بحریہ کے مطابق یہ اسپتال جہاز جدید طبی سہولیات سے لیس ہیں اور ان پر ماہر ڈاکٹرز، سرجنز اور میڈیکل اسٹاف تعینات ہوگا۔ جہازوں میں آپریشن تھیٹر، آئی سی یو، لیبارٹریز سمیت ہنگامی امداد کے تمام انتظامات موجود ہیں۔


مزید یہ کہ ہر جہاز پر ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں جو زخمیوں کی فوری منتقلی اور ایئر ایویکوایشن میں معاونت فراہم کریں گے۔
انڈونیشی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے، ایسے میں عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔ انڈونیشیا غزہ کے نہتے شہریوں کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Read Previous

ترکیہ کے جدید تربیتی لڑاکا طیارہ "حُرجیٹ” کی پیش رفت، بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز — اسپین سے 45 طیاروں کی ڈیل بھی آخری مراحل میں

Read Next

روس نے ترکیہ کی روس۔یوکرین مذاکراتی کوششوں کا خیرمقدم کر دیا

Leave a Reply