turky-urdu-logo

ترکی کے اینٹی شپ میزائل کا ایک اور تجربہ

ترک کمپنی راکٹسان کے تیارکردہ اٹماکا اینٹی شپ کروز میزائل نے گزشتہ روز کامیابی سے اپنا ہدف کو نشانہ بنایا۔ حالیہ ٹیسٹ اس میزائل کا آخری آزمائشی تجربہ تھا۔ اس تجربے میں سمندر سے سمندر میں اہداف کو نشانے بنانے والے میزائل کو ترک نیوی کی اڈاکلاس کوروٹ سے فائر کیا گیا۔ اس تجرباتی میزائل فائرنگ میں اس نے کامیابی سے سمندر میں موجود بحری جہازکو سو فیصد درستگی سے نشانہ بنایا۔ حالیہ تجربے کی کامیابی کی خبر ترک صدر طیب ایردوان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دی۔ انھوں نے اس میزائل کی تیاری میں شامل انجینئرز اور سائنسدانوں سمیت ترک آرمڈ فورسز اور نیوی کو مبارکباد د ی۔
اب اس میزائل کو باقاعدہ ترک نیوی کے بیڑے میں شامل کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ یہ میزائل پٹرول بوٹس، فریگیٹس اور کوروٹس پر نصب کیا جاسکتا ہے۔ تقریبا آٹھ سو کلوگرام وزنی اس میزائل کی رینج 250 کلومیٹر سے زائد بتائی گئی ہے۔ اس میزائل میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کی مدد سے اس کو اہداف کی طرف داغ جانیکے بعد ہدف کی تبدیلی ، راستے میں ہی ختم کرنے اور سطح سمندرپر نچلی سطح پر پرواز کرنے جیسی صلاحیتیں موجود ہے۔ یہ ہر طرح کے موسم میں قابل استعمال ہے۔
یاد رہے کہ ترکی نے اس میزائل کو امریکی ساختہ ہارپون اینٹی شپ کروز میزائل کے متبادل کے طور پر تیار کیا ہے۔ ہارپون کی رینج 220 کلومیٹر ہے۔

Read Previous

ایران کے صدراتی انتحابات میں ابراہیم رئیسی کامیاب

Read Next

ترکی:شمالی قبرص کو مزید 26 ہزار ویکسین کی خوراکیں فراہم کر دی گئی

Leave a Reply