بھارت اور اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں شراکت دار نکلے۔
بھارتی کارگو جہاز’’ ماریانے ڈینیکا ‘‘ 20 ٹن سے زیادہ مہلک گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کے ہمراہ چنئی سے اسرائیل کی جانب گامزن۔
بحری جہاز نے بحیرہ احمر کی بجائے نسبتا کافی طویل مسافت کا انتخاب کیا ہے۔
دوران سفر جہاز گرانڈے، کیپ وردے کی پورٹس پر رکا۔ کارگو جہاز نے اسپین میں بھی قیام کرنا تھا تاہم حکام نے معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کیلئے ہتھیار لے جانے والے بھارتی کارگو جہا ز کو اپنی بندر گاہ پر لنگر اندازہونے کی اجات نہیں دی تھی جس پر بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرناپڑا ۔
اس سے قبل حیفہ جانے والے جہاز کو اشدود کی طرف موڑ دیا گیا تھا جو کہ رفح اورغزہ کے بالکل قریب ہے۔ پہلے بھی بھارت نے اسرائیل سے 3 ارب ڈالر کا اسلحہ درآمد کیاتھا جسے وہ چین اورپاکستان کے خلاف استعمال کر چکا ہےاور اب بھارت اسرائیل کونہتے فلسطینیوں کے خلاف لیس کر رہا ہے۔
															