turky-urdu-logo

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آمد

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ نےکابینہ ارکان کے ہمراہ کرتارپور میں بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی۔

 چرن جیت سنگھ کابینہ ارکان کے ہمراہ کرتار  پور  پہنچے تو زیرولائن پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کرتار پور محمد لطیف نے دیگر حکام کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

چرن جیت سنگھ نے  وفد کے ہمراہ درباربابا گورو نانک پرحاضری دی اور  لنگر ہال میں لنگر بھی کھایا، مہمانوں کی تواضع میٹھے چاول، پالک پنیر، سادہ پلاؤ، مکس سبزی اور چپاتی سے کی گئی۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ وفد کے ہمراہ کرتارپور کا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔

خیال رہےکہ بھارت کی جانب سے18ماہ کے بعدکرتارپور راہداری کھلنے پربھارتی یاتریوں کی کرتارپور آمد جاری ہے۔

 

Read Previous

امریکہ: پاکستان اور افغانستان مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل

Read Next

600 سال بعد طویل ترین جزوی چاند گرہن

Leave a Reply