turky-urdu-logo

نریندر مودی کا یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام مبارکباد کا پیغام

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کے نام مبارکباد کا پیغام جاری کیا ۔

اپنے پاکستانی ہم منصب  عمران خان کے نام پیغام میں مودی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی قوم کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔  لیکن اس مقصد کے لیے اعتماد کا ماحول اور دہشت گردی سے پاک فضا کا ہونا لازم ہے۔

وزیراعظم نے عالمی وبا سے جاری جنگ  میں پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان کی جانب سے نریندر مودی کے پیغام کا خیر مقدم کیا گیا۔

بھارتی حکومت نے پاکستان پر  مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا ۔ جس کی پاکستان نے  تردید کی اور  بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف وزیاں  ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

Read Previous

ترکی میں ہر نئے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے کیسیز میں اضافہ

Read Next

چینی وزیر خارجہ آج ترکی پہنچیں گے

Leave a Reply