turky-urdu-logo

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت پر مہربان: تین بڑے ایونٹس کی میزبانی بھارت کو دے دی

کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت پر مہربان، تین بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی بھارت کو دے دی گئی

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 16 نومبر کو آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں بھارت کو 8 سالہ سائیکل میں تین اہم ایونٹس کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 بھارت 2024 سے 2031 تک جن اہم ایونٹس کی میزبانی کرے گا ان میں دو ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی شامل ہے۔

بھارت 2026 میں سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا اور 2029 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اس کے حصے میں آئے گی۔

اس کے علاوہ بھارت 2031 میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ون ڈے انٹرنیشنلز ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا جس میں بھارت کے ساتھ بنگلادیش مشترکہ میزبان ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی ہے۔

Read Previous

تیزی سے ترقی کرتا چین امریکہ کو بہت پیچھے چھوڑ گیا، دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا

Read Next

امریکہ: پاکستان اور افغانستان مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل

Leave a Reply