turky-urdu-logo

بھارت : سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا دفتر سیل کردیا گیا

بھارت نے سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا دفتر سیل کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی این آئی اے کی ٹیم نےکل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کو سیل کیا، دفتر کی عمارت کو سیل کرنےکا حکم نئی دہلی کی عدالت نے دیا تھا۔

کل جماعت حریت کانفرنس نے دفتر سیل کرنے کی مذمت کی اور میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ  یکطرفہ عدالتی حکم کے تحت حریت دفتر کوسیل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں جیلوں میں قید تمام کشمیری قیادت اور  کارکنوں کی طویل نظر بندی کا نوٹس لیں۔

Read Previous

پاکستان کے شہر پشاور میں خود کش دھماکہ، 28 افراد شہید

Read Next

اسپیکر اسمبلی مصطفی شنتوپ کی پاکستانی وفد سے ملاقات

Leave a Reply